ابنا: سید ہاشم صفی الدین اتوار کو جنوبی لبنان میں ایک تقریب میں کہا کہ حزب اللہ صہیونی ریاست کے خلاف استقامت جاری رکھے گي اور امریکہ اور صہیونی ریاست حکومت کی علاقے میں فتنہ انگيزی کی اسٹراٹیجی پرعمل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن علاقے میں حزب اللہ کو نابود کرنے کی کوشش کررہا ہے اور اس کا ھدف اسلامی اور عرب قوموں کے درمیاں تفرقہ ڈالنا ہے۔انہوں نے شام کے حالات کے بارے میں کہا کہ یہ حالات امریکہ کی شیطنت کا نتیجہ ہیں۔ ادھر حزب اللہ کے ایک اور سینئر رکن شیخ نبیل قاووق نے کہا کہ شام کے حالات میں صہیونی ریاست پوری طرح ملوث ہے۔ انہوں نے لبنان میں حزب اللہ کی حامی حکومت کے برسرکار آنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ملت شام کے مفادات کی فکر میں نہیں ہیں بلکہ وہ صرف اور صرف اپنے مفادات کی فکر کرتے ہیں۔......./169
1 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 405094
حزب اللہ لبنان کی مجلس عاملہ کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین نے کہا ہے کہ امریکہ اور صہیونی ریاست کی بنیادی پالیسی علاقے میں فنتہ انگيزی کرنا ہے۔